ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ضلع وقف مشاورتی کمیٹیوں کے لئے نوڈل آفیسرز کا تقرر

ضلع وقف مشاورتی کمیٹیوں کے لئے نوڈل آفیسرز کا تقرر

Sun, 09 Apr 2017 10:02:44    S.O. News Service

بنگلور،9؍اپریل ( ایس او نیوز) کرناٹک وقف بورڈ کے سی ای او جناب پیر ذو الفقار نے اطلاع دی ہے کہ وقف بورڈ کی جانب سے ہر دو ضلع وقف مشاورتی کمیٹی کیلئے ایک نوڈل آفیسر کی حیثیت سے جملہ12نوڈل آفیسرس کا تقرر کردیا گیا ہے ۔ تین ماہ تک انہیں ماہانہ 25ہزار روپئے پانورے ایم دے کر یہ عہدہ سونپا گیا ہے۔ ساتھ ہی ٹی اے ڈی اے کے طور پر انہیں15ہزار روپئے ماہانہ ادا کئے جائیں گے ان نوڈل افسروں کا یہ کام ہوگا کہ وہ ضلع وقف بورڈ میں اوقافی املاک لیزرولس2014پر عمل کرنے اقدامات کریں ساتھ ہی اوقافی اداروں کو دیئے جانے والے گرانٹ کا استعمال اوقافی املاک کا سروے وقف املاک کے کھاتہ بنانے۔ اوقافی اداروں کے ترقیاتی کاموں کا جائزہ اور دیگر اہم ذمہ داریاں سونپی جارہی ہے۔ ان نوڈل افسروں کو ضلع کے انتظامی افسروں اور اوقافی املاک کے متولیوں کے ساتھ اجلاس چلانے اوران سے رپورٹ حاصل کرنے کی ذمہ داری بھی سونپی گئی ہے۔ جنوبی کینراا، اڈپی، گدگ، کوپل ، چامراج نگر، وجئے پور کے علاوہ بقیہ تمام اضلاع کیلئے نوڈل افسروں کا تقرر کردیا گیاہے۔نوڈل آفیسرس کے نام اور ان کے فون نمبر حسب ذیل ہیں۔متعلقہ اضلاع کے اوقافی اداروں کے ذمہ داران ان سے رابطہ کرسکتے ہیں۔


Share: